حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ غزہ جنگ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک کم ازکم 40 ہزار 074 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی تعداد میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 69 شہادتیں بھی شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر اب تک غزہ پٹی میں 92,537 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔