بھارتی ڈاکٹرز نے کولکتہ میں ساتھی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف ہفتے سے ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے لیے اپنی خدمات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نجی اسپتالوں میں تمام طبی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شٹ ڈاؤن مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوا ہے جو دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں الیکٹو طبی طریقہ کار اور آؤٹ پیشنٹ مشاورت تک رسائی کو محدود کر دے گا۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے اسپتالوں میں حادثات کے شعبوں میں کام کرنے والا عملہ ا پنی خدمات جاری رکھے گا۔
کولکتہ کے ایک میڈیکل کالج میں گزشتہ ہفتے ایک 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گیا تھا۔
خواتین کے خلاف تشدد کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنے میں ناکامی پر غصے نے ڈاکٹروں اور خواتین کے گروپوں کے احتجاج کو ہوا دی ہے۔
خواتین ہمارے پیشے میں اکثریت میں ہیں، آئی ایم اے کے صدر آر وی اشوکن نے جمعہ کو رائٹرز کو بتایا کہ ہم نے بار بار ان خواتین کی حفاظت کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔
توقع کی جارہی ہے کہ دس لاکھ سے زائد طبی عملے اس ہڑتال میں شامل ہوں گے ۔