ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کی حد میں 100 فیصد اضافہ

17 اگست 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ایس ایم ای فنانسنگ کیلئے پروڈینشل ریگولیشنز میں ترمیم کرتے ہوئے ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کی حد میں 100 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے تاکہ فنانس تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔

ایس ایم ایز کو فنانس تک رسائی میں مزید سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کی حد میں میں اضافہ کیا ہے ۔ اب ایس ایم ایز ذاتی گارنٹی کی مد میں ایک کروڑ روپے تک کی فنانسنگ حاصل کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ای فنانسنگ کیلئے پروڈینشل ریگولیشنز کے ریگولیشن ایس ایم ای آر-4 میں ترامیم کی ہیں تاکہ کلین ایکسپوزر کی حد میں اضافہ کیا جا سکے۔

ایس ایم ای آر-4 کے سابقہ ریگولیشن کے مطابق بینک اور ڈی ایف آئیز 50 لاکھ روپے تک کے ایس ایم ای قرض لینے والے پر کلین ایکسپوزر لے سکتے ہیں اور ایکسپوزر لینے سے پہلے بینکوں اور ڈی ایف آئیز کو ایس ایم ای سے ڈیکلیئریشن حاصل کرنا ہوتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ایس ایم ای پر جمع شدہ کلین ایکسپوزر مذکورہ مقررہ حد سے تجاوز نہ کرے۔

اب ایس ایم ای آر-4 میں ترمیم کے مطابق بینک اور ڈی ایف آئیز ایس ایم ای قرض دار پر ایک کروڑ روپے تک کی ذاتی گارنٹی کے عوض حاصل کردہ ایس ایم ای کے نقد بہاؤ کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی سہولیات ایکسپوزر لے سکتے ہیں۔ نظر ثانی شدہ ایس ایم ای آر -4 پیرا کے مطابق ، کلین ایکسپوزر کی حد میں صارفین کی فنانسنگ کے لئے پروڈینشیل ریگولیشنز کے تحت مذکورہ ایس ایم ای کے اسپانسر کو دی گئی کلین کنزیومر فنانسنگ حدود (کریڈٹ کارڈ اور پرسنل لونز وغیرہ) شامل نہیں ہوں گی۔

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور ڈی ایف آئیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ترمیم کو اپنے تمام دفاتر اور برانچوں میں نافذ کرنے کو یقینی بنائیں۔

پروڈینشل ریگولیشنز کی عدم تعمیل بی سی او 1962 کی متعلقہ دفعات کے تحت تادیبی کارروائی کا باعث بنے گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایس ایم ای سیکٹر کو فنانسنگ میں اضافے کے مقصد سے اسٹیٹ بینک نے پہلے ہی تمام بینکوں اور ڈی ایف آئیز سے کہا ہے کہ وہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظور شدہ جامع ایس ایم ای مخصوص کریڈٹ پالیسی تیار کریں۔ کریڈٹ پالیسی میں خاص طور پر چھوٹے کاروباری اداروں (ایس ای) فنانسنگ کا ذکر ان کی مخصوص خصوصیات اور کاروباری حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہئے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے وژن 2028 کے ایک حصے کے طور پر آئندہ پانچ سال میں ایس ایم ای فنانسنگ کو دگنا کرکے 1.1 ٹریلین روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جون 2025 کے آخر تک ایس ایم ایز کے واجب الادا پورٹ فولیو میں 100 ارب روپے شامل کیے جائیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments