اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 27 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

15 اگست 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 19 اگست کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 119 ملین ڈالر کے ضافے سے 9.27 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 14.64 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.37 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 اگست 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ہزار 272.6 ملین ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5کروڑ 10لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

Read Comments