اتار چڑھاؤ کے سیشن کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس معمولی کمی پر بند، حجم میں اضافہ

13 اگست 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں منگل کے کاروباری روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے کے بعد معمولی معمولی کمی پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس نے سیشن کا مثبت آغاز کیا اور انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 78,275.97 پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم کاروباری سیشن کے آخری حصے میں کچھ حدتک فروخت کے دباؤ نے انڈیکس کو منفی زون میں دھکیل دیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 102.87 پوائنٹس یا 0.13 فیصد کی کمی سے 77,877.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا دن رہا جہاں تیزی اور مندی کے رحجانات نے مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم اختتام پر منفی رحجان یعنی خریداری کا دباؤ غالب رہا۔

کاروباری سیشن کے دن کے دوران بجلی، فرٹیلائزر اور آٹو سیکٹر نے انڈیکس میں منفی حصہ ڈالا کیونکہ ایچ یو بی سی، ایف ایف سی، ایم ٹی ایل، تھ ایچ اے ایل اور ای ایف ای آر ٹی میں 157 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ ٹاپ لائن نے کہا کہ دوسری جانب ایم اے آر آئی، ایل او سی اور جے وی ڈی سی جیسے کچھ حصص میں خریداری کیلئے کچھ کچھ دلچسپی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 147 پوائنٹس کا مثبت حصہ رہا۔

پیر کے روز پی ایس ایکس کو بڑے پیمانے پر فروخت کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جو 589 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) انکارپوریٹڈ نے اگست 2024 انڈیکس ریویو کے نتائج میں 7 پاکستانی کمپنیوں کو فرنٹیئر مارکیٹ (ایف ایم) انڈیکس اور ایف ایم اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایم ایس سی آئی نے اپنے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں ایک پاکستانی کمپنی یعنی سازگار انجینئرنگ ورکس کو شامل کیا۔

سازگار انجینئرنگ ورکس (ایس اے زیڈ ای ڈبلیو) آنے والے دنوں میں مکمل طور پر بلٹ یونٹ (سی بی یو) الیکٹرک گاڑی او آر اے 07 ای وی کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے کےک لئے تیار ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اپنے نوٹس میں کمپنی نے کہا کہ ہمیں آپ کو آگاہ کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ کمپنی کچھ دنوں میں ایک نئی درآمد شدہ سی بی یو ’او آر اے-07 ای وی‘ الیکٹرک گاڑی لانچ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ، گاڑیوں کی بکنگ بھی جلد شروع کی جائے گی۔

دریں اثنا انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر روپیہ 6 پیسے کم ہونے کے بعد 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔

آل شیئر انڈیکس پر حجم ایک سیشن قبل کے 415.17 ملین سے بڑھ کر 604.14 ملین ہو گیا۔

تاہم حصص کی قیمت گزشتہ سیشن کے 22.24 ارب روپے سے کم ہو کر 19.98 ارب روپے رہ گئی۔

کوہ نور اسپننگ 131.92 ملین شیئرز کے ساتھ سب سے آگے، یوسف ویونگ 89.20 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور ہیسکول پیٹرول 47.80 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

منگل کو 443 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 183 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 211 میں کمی جبکہ 49 میں استحکام رہا۔

Read Comments