غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں کم از کم 39 ہزار 897 فلسطینی شہید اور 92 ہزار 152 زخمی ہوئے ہیں۔
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 142 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ کی سول ایمرجنسی سروس نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ غزہ شہر کے ایک اسکول کے احاطے پر اسرائیلی فضائی حملے میں تقریبا 100 افراد شہید ہو گئے تھے۔