عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جب کہ مقامی سطح پر سونے کے نرخ مستحکم ہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 2،439 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سونا 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہا۔
اسی طرح دس گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے پر مستحکم رہا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے کے نمایاں اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے پر جا پہنچی تھی ۔