مثبت اعداد و شمار، فیڈ کے شرح سود کے اشاروں پر بیشتر خلیجی اسٹاک مارکیٹس میں اضافہ

11 اگست 2024

گزشتہ ہفتے کے مثبت معاشی اعداد و شمار اور فیڈرل ریزرو کے پالیسی سازوں کی جانب سے ستمبر کے اوائل میں امریکی شرح سود میں کمی کے اشاروں کے سبب اتوار کو بیشتر خلیجی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی۔

جمعرات کے روز فیڈ کے تین پالیسی سازوں نے اشارہ دیا کہ وہ زیادہ پراعتماد ہیں کہ افراط زر شرحوں کو کم کرنے کے لئے کافی کم ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ امریکی بے روزگاری کے الاؤنس کی درخواستوں کے اعداد و شمار میں توقع سے کہیں زیادہ کمی نے بحالی کو تقویت دینے میں مدد کی۔

امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 3 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بے روزگاری الاؤنسز کی ابتدائی درخواستیں 17,000 کم ہو کر 233,000 رہ گئیں جو تقریبا 11 ماہ میں سب سے بڑی کمی ہے۔ ماہرین اقتصادیات نے 240,000 درخواستوں کی توقع کی تھی۔

چھ رکنی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) میں مالیاتی پالیسی عام طور پر فیڈ کے فیصلوں پر مبنی ہوتی ہے کیونکہ زیادہ تر علاقائی کرنسیاں امریکی ڈالر کے برابر ہوتی ہیں۔

سعودی عرب کے بینچ مارک انڈیکس میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، ایلومینیم مصنوعات بنانے والی کمپنی الطائر گروپ میں 5.3 فیصد اور ملک کے سب سے بڑے قرض دہندہ سعودی نیشنل بینک میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا۔قطر میں انڈیکس میں 0.2 فیصد بڑھا جس کی وجہ قطر الیکٹرک اینڈ واٹر کمپنی میں 2.3 فیصد اضافہ ہے۔

خلیج سے باہر مصر کے بلیو چپ انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ طلعت مصطفیٰ ہولڈنگ 4.5 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔

دوسری سہ ماہی کے خالص منافع میں اضافے کے بعد ابوظہبی اسلامک بینک مصر میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا۔

افریقی قومی اولمپک کمیٹیوں کی ایسوسی ایشن (اے این او سی اے) کے سربراہ نے اتوار کو کہا کہ مصر 2036 اور 2040 کے موسم گرما کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے بولی لگائے گا، ملک کے بہتر انفراسٹرکچر اور کھیلوں کی سہولیات کامیاب افریقی بولی کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔

سعودی عرب کا انڈیکس 0.9 فیصد اضافے سے 11 ہزار 772 تک پہنچ گیا۔

قطر 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 10,077 پہنچا۔

مصر 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 29,533 پر بند ہوا۔

بحرین 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,932 کی سطح تک بند ہوا۔

عمان 0.3 فیصد اضافے سے 4,659 پر پہنچا۔

کویت میں انڈیکس 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 7,748 تک پہنچا۔

Read Comments