امریکہ میں واقع شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ نے ہفتہ کے روز جاری ایک نئی رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ ہندوستان کے مارکیٹ ریگولیٹر مدھابی پوری بُچ کی چیئرپرسن نے پہلے کچھ آف شور فنڈز میں سرمایہ کاری کی تھی جن کا استعمال اڈانی گروپ بھی کرتا تھا۔
رات گئے ایک پریس بیان میں مادھابی پوری بُچ نے ان الزامات کی تردید کی اور انہیں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ پر بھارت کی حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی گئی اور انہوں نے پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
وسل بلور دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے ہنڈن برگ نے کہا کہ مادھابی پوری بُچ اور ان کے شوہر کے ایک آف شور فنڈ میں حصص تھے جہاں گوتم اڈانی کے بھائی ونود اڈانی کے ساتھیوں نے کافی رقم کی سرمایہ کاری کی تھی جو اڈانی گروپ کے چیئرمین ہیں۔
اڈانی گروپ نے اتوار کو ان الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ ان کا بیرون ملک ہولڈنگ ڈھانچہ مکمل طور پر شفاف ہے۔
گروپ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اڈانی گروپ کا ان افراد یا معاملات کے ساتھ کوئی تجارتی تعلق نہیں ہے، یہ ہماری ساکھ کو خراب کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔
جنوری 2023 میں ہنڈن برگ نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں اڈانی گروپ کی جانب سے ٹیکس ہیونز کے غلط استعمال اور اسٹاک میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا گیا تھا۔
2023 کی رپورٹ کے بعد ملک کے مارکیٹ ریگولیٹر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے بھی جانچ کی، جو اب بھی جاری ہے۔
مئی میں اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے سیبی کی جانب سے نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ اڈانی گروپ کے خلاف جانچ کے ساتھ ہی سیبی نے ہنڈن برگ ریسرچ کو شوکاز نوٹس بھیجا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ شارٹ سیلر نے غیر عوامی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے شارٹ بیٹ لگا کر ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
ہنڈن برگ ریسرچ نے جولائی میں اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک نوٹ میں کہا تھا کہ یہ الزامات ”بکواس“ ہیں، جس میں ریگولیٹر کے نوٹس کو بھی عام کیا گیا تھا۔ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ کے حصص میں کاروبار کرنے والے آف شور فنڈز اور بک اور ان کے شوہر کی ذاتی سرمایہ کاری کے درمیان تعلق قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔