دو اہم تھرمل پلانٹس: پاور ڈویژن نجکاری کی ٹائم لائن شیئر کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار

  • نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس طویل عرصے سے فعال نجکاری کی فہرست میں ہیں تاہم کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی
10 اگست 2024

پاور ڈویژن مبینہ طور پر نندی پور پاور پلانٹ اور گڈو پاور پلانٹ (این پی پی اور جی پی پی) کی نجکاری کی ٹائم لائن شیئر کرنے سے گریزاں ہے۔

باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ وزارت نجکاری نے نندی پور پاور پلانٹ اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری کے لئے پائپ لائن میں موجود اداروں کے عنوان سے ایک آفس میمورنڈم (او ایم) میں 17 مئی، 2024 کا اپنا خط اور اس کے بعد 28 جون، 2024 اور 5 جولائی، 2024 کی یاد دہانیوں کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں مطلوبہ معلومات کا ابھی انتظار ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت نجکاری کا کہنا ہے کہ نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس طویل عرصے سے فعال نجکاری فہرست (اے پی ایل) میں ہیں لیکن ان میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔فنانشل ایڈوائزر کی جانب سے کی جانے والی جانچ پڑتال نے ان پاور پلانٹس سے وابستہ مندرجہ ذیل اہم مسائل کی نشاندہی کی جو نجکاری کے عمل کو مزید آگے لے جانے کو حل کرتے ہیں:(i) پاور پلانٹس کے اثاثوں پر جی او پی کی جانب سے جاری کردہ سکوک بانڈ کے لئے لگائے گئے چارج کو ختم کرنا؛ (ii) جی پی پی اور این پی پی کے لئے الگ الگ کارپوریٹ ادارے قائم کیے جائیں گے، جو بالترتیب سی پی جی سی ایل (جینکو-2) اور این پی جی سی ایل (جینکو-2) سے الگ ہوں گے۔(iii) سی پی پی اے-جی کے ساتھ جی پی پی اور این پی پی کے لئے الگ الگ بجلی خریداری معاہدے (پی پی اے) کیے جائیں گے۔(iv) جی پی پی اور این پی پی دونوں کے لئے آئی پی پیز کے ساتھ جی او پی کی طرح عمل درآمد معاہدہ (آئی اے) یا جی او پی گارنٹی؛(v) ان پاور پلانٹس کے لئے مخصوص گیس کی علیحدہ الاٹمنٹ؛(vi) علیحدہ جی ایس پی اے (گیس الاٹمنٹ کے بعد)؛(vii) علیحدہ گیس ہیڈرز کی تشکیل؛ اور (viii) نئی این پی پی اور جی پی پی کمپنیوں کے نام پر زمین اور اثاثوں کی منتقلی ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) نے وزارت نجکاری کی جانب سے 07 فروری 2024 کو پیش کی گئی سمری پر پاور ڈویژن کو ہدایت کی تھی کہ وہ نجکاری کے عمل میں حائل ہر مسئلے کے لیے تین دن کے اندر نجکاری ڈویژن کو ٹائم لائن پیش کرے۔تاہم آج تک نجکاری ڈویژن کے ساتھ ایسی کوئی ٹائم لائن شیئر نہیں کی گئی۔ اجلاس میں پانچ سالہ نجکاری پروگرام 2024-29ء کے حوالے سے سمری سی سی او پی کے سامنے پیش کی گئی۔ این پی پی اور سی پی پی کو اس پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش ان شرائط کے ساتھ کی گئی تھی کہ پاور ڈویژن نجکاری کے لئے موثر پلانٹس (مشترکہ سائیکل) تیار کرے اور سی سی او پی کے سابقہ فیصلوں پر عمل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزارت نجکاری نے پاور ڈویژن پر بھی زور دیا کہ وہ مندرجہ ذیل معلومات کو ترجیحی بنیادوں پر شیئر کرے۔ (1) پاور ڈویژن 9 ڈسکوز (خاص طور پر رعایت کے لئے تجویز کردہ 3 ڈسکوز) کے حتمی مرحلے کے بارے میں وضاحت اور آگاہ کرے تاکہ پاور ڈویژن کی سفارشات کے مطابق سی سی او پی کا فیصلہ حاصل کیا جاسکے۔ اور(ii) براہ کرم وزارت کو مطلع کیے جانے کے تحت پیشگی اقدامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ ڈسکوز کے حوالے سے نجکاری کے پروگرام پر عمل درآمد شروع کیا جا سکے اور نجکاری کے مقررہ مرحلے کے اندر مکمل کیا جا سکے۔

نجکاری ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکوز کے لیے پیشگی شرائط کو پاور ڈویژن کی جانب سے جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نجکاری کمیشن نجکاری کا عمل شروع کرسکے کیونکہ ڈسکوز کے لیے ایف اے کی بھرتی کا عمل اسی وقت شروع کیا جائے گا جب پاور ڈویژن انتظامی ڈویژن ہونے کے ناطے متعلقہ مسائل کو حل کرے گا اور نجکاری کے لیے ڈسکوز کی تیاری کرے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments