پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

09 اگست 2024

عالمی بلین مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے بعد جمعے کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے ہوگئی۔

جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

جمعہ کے روز سونے کے بین الاقوامی نرخ میں اضافہ ہوا۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق دن کے دوران 37 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی قیمت 2430 ڈالر فی اونس رہی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔

Read Comments