ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری

۔ انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.05 فیصد بہتری واقع ہوئی ہے۔...
اپ ڈیٹ 09 اگست 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.05 فیصد بہتری واقع ہوئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر روپیہ 14 پیسے بہتری کے بعد 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 278.69 روپے پر بند ہوئی تھی۔

حالیہ مہینوں میں ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی بڑی حد تک 277 سے 279 کے آس پاس ٹریڈ کرتی نظر آئی ہے جس کی وجہ تاجروں کی نظریں کچھ مضبوط مثبت اشارے پر ہیں۔

عالمی سطح پر جمعہ کو ڈالر بڑے حریفوں کے مقابلے میں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کیونکہ ایک سال کے قریب امریکی بے روزگاری کے دعووں میں سب سے بڑی کمی نے معاشی بحران کے خدشات کو دور کردیا ہے۔

امریکی کرنسی میں جاپانی ین کے مقابلے میں چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ جمعرات کو متوقع روزگار کے اعداد و شمار میں اضافے کے بعد ٹریژری کے منافع میں اضافہ تھا، جس کی وجہ سے رواں سال فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی کے دعوے میں اضافہ ہوا۔

ایک ہفتہ قبل امریکی تنخواہوں کے اعداد و شمار میں حیران کن کمی کی وجہ سے پیر کو عالمی اسٹاک مارکیٹ سست روی کا شکار رہی جبکہ ین اور سوئس جیسے اثاثوں کی حفاظت کی مانگ نے پیر کو کرنسیوں کو سال کے آغاز کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔

ڈالر انڈیکس تین دن کے اضافے کے بعد 103.30 پر مستحکم رہا۔

Read Comments