ایم سی بی بینک کی آمدنی میں 14 فیصد اضافہ، 16.8 ارب ریکارڈ

پاکستان کے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 16.79...
اپ ڈیٹ 07 اگست 2024

پاکستان کے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 16.79 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) ریکارڈ کیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے (ایس پی پی وائی) کے 14.67 ارب روپے کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ اپنے بیان میں بینک کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) سہ ماہی کے دوران 14.17 روپے فی حصص رہی جبکہ گزشتہ سال کی اس مدت میں 12.38 روپے فی حصص کی آمدنی ہوئی تھی۔

بینک نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے ششماہی کے لیے 9 روپے فی حصص یعنی 90 فیصد کے عبوری نقد منافع کا اعلان کیا۔ یہ عبوری ڈیویڈنڈ کے علاوہ ہے جو پہلے ہی 9 روپے فی حصص یعنی 90 فیصد پر ادا کیا جا چکا ہے۔

مارکیٹ کے ماہرین نے کہا، “آمدنی صنعت کی توقعات کے مطابق ہے.

اس عرصے کے دوران ایم سی بی نے 41.15 ارب روپے کی خالص سود کی آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ریکارڈ کردہ 41.17 ارب روپے کے مقابلے میں قدرے کم ہے۔

2024 کی سہ ماہی میں بینک کی فیس اور کمیشن کی آمدن میں 14 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 5.99 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

جبکہ ایم سی بی کی غیر ملکی زرمبادلہ آمدنی 2024 کی دوسری سہ ماہی میں 3.08 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال اسی مدت میں 2.87 ارب روپے تھی۔

ایم سی بی کی مجموعی آمدنی 2023 کی دوسری سہ ماہی کے 50.08 ارب روپے کے مقابلے میں 2024 کی دوسری سہ ماہی میں تقریبا 2 فیصد بڑھ کر 51.01 ارب روپے ہوگئی۔

سال 2024 کی دوسری سہ ماہی کے دوران ایم سی بی کے مجموعی نان مارک اپ سود کے اخراجات 19 فیصد اضافے کے ساتھ 17.97 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 15.09 ارب روپے تھے۔

مذکورہ مدت کے دوران اس کا قبل از ٹیکس منافع گزشتہ سال کی اسی مدت میں 33.82 ارب روپے کے مقابلے میں 33 ارب روپے رہا جو 2 فیصد سے زائد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

تاہم بینک نے 2024 کی دوسری سہ ماہی میں 16.16 ارب روپے کے ٹیکس ادا کیے جو 2023 کی دوسری سہ ماہی کے 19.13 ارب روپے کے مقابلے میں تقریبا 16 فیصد کم ہے۔

Read Comments