ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کا اضافہ ریکارڈ...
اپ ڈیٹ 07 اگست 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کمی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر قدر 4 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 278 روپے 73 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 278.69 روپے پر بند ہوئی تھی۔

ایک اہم پیس رفت میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ایک سال کے لیے قرض رول اوور کرنے کی یقین دہانیاں حاصل کرلی ہیں جو ایک اہم قدم ہے کیونکہ اسلام آباد بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اپنا اگلا بیل آؤٹ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کو ڈالر مستحکم رہا جس کی وجہ سے ین کی قدر 7 ماہ کی بلند ترین سطح سے دور چلی گئی ہے کیونکہ ایک ہفتے کے دوران کرنسی مارکیٹوں میں سکون کی ایک جھلک بحال ہوگئی جس کا آغاز کساد کے خدشات اور مقبول کیری ٹریڈز میں نرمی کی وجہ سے اثاثوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے ساتھ ہوا۔

ابتدائی ٹریڈنگ میں ین 1 فیصد کم ہوکر 146.43 روپے فی ڈالر پر تھا جو پیر کو سات ماہ کی بلند ترین سطح 141.675 سےکافی دور تھا، اگست میں بھی یہ 3 فیصد بڑھ گیا ہے اور جولائی کے آغاز میں 161.96 کی 38 سال کی کم ترین سطح سے بہت اوپر تھا۔

امریکی ڈالر انڈیکس کم ہوکر 102.94 پر آگیا لیکن پیر کو سات ماہ کی کم ترین سطح 102.15 سے اوپر ہے۔

ٹریڈرز نے گزشتہ ہفتے سافٹ جابز رپورٹ کے بعد اس سال فیڈرل ریزرو سے اپنی توقعات کو بھی ایڈجسٹ کیا ہے جس میں سال کے آخر تک تقریبا 105 بیسس پوائنٹس کی نرمی کی توقع ہے۔

Read Comments