تعلیمی اور صحت کے ادارے، سینیٹ کمیٹی نے ٹیکس ریلیف کی تفصیلات مانگ لیں

07 اگست 2024

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز اور کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل کرنے والے تعلیمی اور صحت کے اداروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

منگل کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی اور صحت کے اداروں کو دئیے جانے والے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ پر غور کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ان غیر منافع بخش اداروں کو چھوٹ دی جاتی ہے جن کے ریونیو کو ادارے کی توسیع میں لگا دیا جاتا ہے۔

کمیٹی نے فنڈز کے مناسب استعمال کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کی ضرورت پر زور دیا اور ان کی فہرست طلب کی جن کو چھوٹ دی گئی ہے۔

کمیٹی کو فنانس کمیٹی کی بجٹ سفارشات پر بھی اپ ڈیٹ کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ 96 سفارشات میں سے 49 فنانس ایکٹ سے متعلق ہیں جن میں سے 22 پر عملدرآمد اور 14 پر مکمل عملدرآمد کیا گیا ہے۔

صرف نو سفارشات کا تعلق فنانس ڈویژن سے تھا جبکہ باقی ایف بی آر سے متعلق تھیں۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اسٹیشنری پر ٹیکس لگانے پر اعتراض اٹھایا۔ ایف بی آر نے کہا کہ یہ معاملہ آئی ایم ایف کے پاس اٹھایا گیا تھا لیکن آئی ایم ایف اسٹیشنری پر ٹیکس چھوٹ دینے کے خلاف تھا۔ فاروق نائیک نے کہا کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے سامنے پاکستان کا مقدمہ صحیح طریقے سے نہیں لڑا ہے کیونکہ ملک کو سستی تعلیم کی ضرورت ہے، ملک میں کافی زیادہ بچے اسکول سے باہر ہیں۔

کمیٹی نے آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے طور پر تفویض کیے گئے افسران کی حیثیت کا بھی جائزہ لیا اور اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو سالوں میں کوئی افسر او ایس ڈی پر نہیں رہا۔ چیئرمین نے وزیر اعظم آفس کی جانب سے مبینہ طور پر او ایس ڈی بھیجے جانے والے افسران کی فہرستوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسی کارروائیوں کے لیے ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اساتذہ، محققین: اے پی ایس یو پی، پی اے ایم آئی نے حکومت سے ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی اپیل کی۔

ایف بی آر نے کہا کہ بغیر ٹھوس ثبوت یا تادیبی کارروائی کے افسران کو او ایس ڈی نہیں بھیجا جاتا۔ چیئرمین نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں اور تجویز دی کہ کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے اور حکام کو بھی مدعو کیا جائے تاکہ وہ اپنا موقف بیان کریں۔ کمیٹی نے اس معاملے پر ان کیمرہ اجلاس کا فیصلہ کیا۔

کمیٹی نے متعدد سرکاری بلوں کو نمٹانے کا فیصلہ کیا، جن میں ”دی ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ترمیمی) بل، 2024،“ ”بینکنگ کمپنیز (ترمیمی) بل، 2024،“ اور “تنخواہ اور الاؤنسز کے مساوی پیمانے بل شامل ہیں۔

کمیٹی نے سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کی ایف بی آر پالیسی بورڈ میں نامزدگی کی توثیق کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سولر پینل کی درآمد سے متعلق منی لانڈرنگ کو روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ان کیمرہ میٹنگ کی درخواست کی ہے۔

کمیٹی نے مشکوک بینکنگ ٹرانزیکشنز پر بحث کو موخر کرتے ہوئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو مشتبہ لین دین کی شناخت کے قانونی معیار پر تفصیلی بریفنگ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کے ممکنہ غلط استعمال کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا، اس سال تقریباً 1,600 مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ ہوئی ہیں۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نمائندے عالمگیر درانی نے ایم سی سی اپرائزمنٹ کوئٹہ سے ہائیڈرو کاربن سالوینٹس کی درآمد کا معاملہ بھی اٹھایا جبکہ تمام ڈیوٹی ٹیکس ادا کرنے اور مطلوبہ لیب رپورٹس جمع کرانے کے باوجود ڈی پی ایل سے متعلق مسائل کی وجہ سے ایلیفیٹک سالوینٹ اور دیگر پیٹرو کیمیکلز کی 500 سے زائد کھیپیں جاری نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی طور پر اس کا آغاز کراچی سے ہوا تھا جہاں سے درآمد آج تک جاری ہے اور صرف گزشتہ سال اسی طرح کی تقریبا 40 ہزار میٹرک ٹن مصنوعات کراچی کلکٹریٹ کے ذریعے درآمد کی گئیں۔

کمیٹی نے حیرت کا اظہار کیا کہ یہ گزشتہ 20 سالوں سے ہو رہا ہے اور حیرت ہے کہ درآمد کنندگان کو مناسب وقت دیئے بغیر راتوں رات اس میں تبدیلی کیوں آئی۔

کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ایسے فیصلے معیشت کے لیے اچھے نہیں ہیں اور انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے کہا کہ وہ موجودہ کنسائنمنٹس کو کلیئر کریں اور درآمد کنندگان کو فیصلے کی تعمیل کے لیے مناسب وقت دیں۔

کمیٹی نے لائٹ الیفیٹک ہائیڈرو کاربن سالوینٹس کی 500 کنسائنمنٹس کے معاملے پر بات کی جو کہ پیٹرولیم میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ تجویز کیا گیا تھا کہ اس پروڈکٹ کو پیٹرولیم مصنوعات کے طور پر درجہ بندی کیا جائے۔ یہ معاملہ وزارت تجارت کو بھیج دیا گیا تاکہ مناسب طریقے سے نمٹا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments