سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی

06 اگست 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2410 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 56 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 428 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2850 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے پر جا پہنچی تھی۔

Read Comments