سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی

05 اگست 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2427 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 258 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے پر جا پہنچی تھی۔

Read Comments