ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عوام اور املاک کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن محافظ کے طور پر پولیس کے غیر متزلزل عزم اور اہم کردار کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے پولیس کی بہادری اور ملک کے بہتر مستقبل کے حصول کے لئے ان کی مسلسل قربانیوں کو اجاگر کیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ان شہدا کے خاندانوں کی مدد کرنے کے لئے پرعزم ہے، خاص طور پر ان کے بچوں کے لئے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مدد کریگی.
وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اپنے دور کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے اپنی انتظامیہ کے اہم اور تاریخی پیکج کا ذکر کیا جو شہدائے پولیس کے خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔
محکمہ پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج قومی یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔
اس دن کا مقصد قوم کی جانب سے بہادر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
امن کے قیام کے لئے پولیس فورس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔