میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں ہفتے کو ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کمانڈر شہید ہو گئے جبکہ فلسطینی نیوز ایجنسی وافا نے کہا کہ اس حملے میں چار دیگر افراد بھی مارے گئے ہیں ۔
فلسطینی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دیگر افراد کی شناخت ابھی واضح نہیں ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی کنارے کے شہر تلکرم کے قریب حماس کے ایک سیل پر فضائی حملہ کیا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے تلکرم بریگیڈ کا ایک کمانڈر شہید ہو گیا۔