اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2024 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایے کی آمد 20 کروڑ ڈالر رہی جو مئی 2024 کے 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔
مجموعی رقم میں سے اب تک 14 ملین ڈالر ریپٹری ایٹ کیے جاچکے جبکہ 142 ملین ڈالر کے فنڈز مقامی طور پر استعمال کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر ریپیٹرایٹ لائبلٹی 42 ڈالر ہے۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ مئی کے اواخر تک کھولے گئے آر ڈی اے اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 702,610 سے بڑھ کر 712,778 ہوگئی جو ماہانہ بنیادوں پر 10،168 اکاؤنٹس کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام تک آر ڈی اے کے ذریعے مجموعی طور پر 8.255 ارب ڈالر آئے جس میں سے اب تک 1.61 ارب ڈالر واپس بھیجے جا چکے ہیں جبکہ 5.212 ارب ڈالر کے فنڈز مقامی طور پر استعمال کیے جا چکے ہیں۔
اس کے نتیجے میں جون کے اواخر تک مجموعی طور پر ریپیٹری ایٹ لائبلٹی 1.432 بلین ڈالر رہی۔
کل واجب الادا ادائیگیوں میں سے 940 ملین ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس، 348 ملین ڈالر روایتی این پی سی اور 592 ملین ڈالر اسلامی آلات میں ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اسی طرح 42 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا بیلنس اکاؤنٹ میں ہے۔
دریں اثنا روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ میں ماہانہ اضافہ ہوا اور یہ 38 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
پس منظر
آر ڈی اے پاکستان کے لیے زرمبادلہ کی آمد کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
یہ اقدام اسٹیٹ بینک کی جانب سے ستمبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا ۔