پاکستان میں شدید بارشوں، سیلاب سے کم از کم 30 افراد جاں بحق

02 اگست 2024

پاکستان میں رواں ہفتے موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے بڑے شہر لاہور میں گزشتہ چار دہائیوں میں ہونے والی سب سے زیادہ بارشوں کے باعث بیشتر علاقے زیر آب آگئے۔

مون سون کی آمد نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جنوبی ایشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کو جنم دیا ہے، پڑوسی ملک بھارت میں قدرتی آفت میں کم از کم 195 افراد ہلاک اور تقریبا 200 لاپتہ ہوگئے۔

بارش نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں میں تباہی مچائی ہے۔ بارش کے سبب اور عمارتیں گرنے کے علاوہ آسمانی بجلی کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک کے طور پر دیکھتے ہیں جہاں 2022 میں سیلاب نے بڑی تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں جس میں 1،700 سے زائد افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوئے تھے۔

Read Comments