سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی

02 اگست 2024

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2400 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2057 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 20 ہزار 593 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔

Read Comments