پانچ چینی کمپنیوں نے پانڈا بانڈ کے اجرا میں مدد کیلئے بولی لگادی

02 اگست 2024

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ چین کی پانچ کمپنیوں نے پاکستان کی جانب سے پانڈا بانڈز کے اجراء پر کام کرنے کے لیے بولیاں دی ہیں۔

تین چینی قانونی فرموں اور دو کریڈٹ ایجنسیوں نے پاکستانی حکومت کی جانب سے چینی مارکیٹ میں بانڈز کے اجراء میں مدد کے لیے اشتہار کے جواب میں بولیاں جمع کرائی تھیں جن کے بارے میں وزیر خزانہ پہلے کہہ چکے ہیں کہ ان کی مالیت 300 ملین ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

دو پاکستانی فرموں نے بھی درخواست دی تھی،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت بولیوں پر غور کر رہی ہے اور مناسب وقت پر فیصلہ کرے گی۔

پاکستان کے وزیر خزانہ نے گزشتہ ہفتے مذاکرات کے لیے بیجنگ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ وہ ان بانڈز پر بات چیت کر سکتے ہیں۔

پاکستان، جس نے گزشتہ ماہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط کیے تھے۔

Read Comments