اسرائیلی وزیر اعظم نے کہاہے کہ اسرائیل میں دفاعی نظام اور سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ ان کا یہ بیان بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان آیا ہے کہ ایران یا اس کے اتحادی رواں ہفتے حزب اللہ اور حماس کے سینئر رہنماؤں کی شہادت کا بدلہ لیں گے۔
ہوم فرنٹ کمانڈ کے دورے کے بعد ان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل دفاع اور حملہ کرنے کے طور پر کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ ان کا کہناہے کہ ہم کسی بھی میدان سے ہمارے خلاف کسی بھی جارحیت کی بھاری قیمت وصول کریں گے۔