مالی سال 24 کی دوسری سہ ماہی، بینک الفلاح کا منافع 53 فیصد بڑھ کر 12 ارب ہوگیا

01 اگست 2024

خالص سود کی آمدنی میں کمی کے باوجود بینک الفلاح کا مجموعی منافع 30 جون 2024ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران بڑھ کر 12 ارب روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا 53 فیصد زیادہ ہے۔

منافع کے بعد ٹیکس (پی اے ٹی) میں اضافے کی وجہ غیر ملکی زرمبادلہ اور کمیشن آمدنی میں اضافے کے درمیان نان مارک اپ آمدنی میں اضافہ ہے۔

جمعرات کواسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ساتھ شیئر کیے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق بینک کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 7.59 روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 4.97 روپے تھی۔

بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لئے دوسرے عبوری نقد منافع کا اعلان 2 روپے فی حصص یعنی 20 فیصد کی شرح سے کیا۔ یہ 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لئے پہلے ہی 2 روپے فی حصص یعنی مجموعی طور پر 40 فیصد پر ادا کیے جانے والے پہلے عبوری نقد منافع کے علاوہ ہے۔

مالی سال 2024 ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران بینک الفلاح کی خالص سود آمدنی معمولی کمی کے ساتھ 30.62 ارب روپے رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہے ۔

دوسری جانب بینک کی غیر سودی آمدنی میں سالانہ بنیاد پر 76 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔غیر سود ی آمدنی 12.25 ارب روپے رہی جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 6.94 ارب روپے تھی ۔

مالی سال 2024 کی دوسری سہ ماہی میں بی اے ایف ایل نے فیس اور کمیشن کی مد میں 4.99 ارب روپے کمائے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کی زرمبادلہ آمدنی بھی بڑھ کر 3.03 ارب روپے ہوگئی جو 2023 کی اپریل تا جون سہ ماہی میں 1.78 ارب روپے تھی۔

سہ ماہی کے دوران بینک الفلاح کی مجموعی آمدنی 42.87 ارب روپے رہی جو 12 فیصد زیادہ ہے۔

بینک الفلاح کے نان مارک اپ اخراجات مالی سال 24 کی سہ ماہی میں بڑھ کر 20.32 ارب روپے تک پہنچ گئے جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 16.45 ارب روپے تھا جو 24 فیصد اضافہ ہے۔ آپریٹنگ اخراجات جو 15.9 ارب روپے سے بڑھ کر 19.8 ارب روپے ہو گئے نان مارک اپ اخراجات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ تھی۔

مالی سال 2024 کی دوسری سہ ماہی میں بینک کا قبل از ٹیکس منافع 31 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ارب 58 کروڑ روپے رہا۔

بینک الفلاح کے ٹیکس اخراجات مالی سال 2024ء کی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد رپ 13 فیصد اضافے کے ساتھ 10.6 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 9.4 ارب روپے تھے۔

Read Comments