وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں 10 روز کی توسیع کردی۔
اس حوالے سے پاور ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ۔
یہ فیصلہ بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ملک گیر رد عمل ، حالیہ مہینوں میں بڑھتی لاگت اور معاشی دباؤ کے خلاف بجلی صارفین کے احتجاج کے بعد سامنے آیا ہے۔
توسیع کا اطلاق جولائی اور اگست 2024 کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں ہوگا، جس سے صارفین کو اپنی ادائیگیوں کا انتظام کرنے کے لئے اضافی وقت ملے گا۔