پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کرکٹ امور کے چیئرمین کے مشیر کے طور پر واپسی ہو رہی ہے۔
وقار یونس، جنہوں نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد اس وقت بالنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں جب مصباح الحق ہیڈکوچ تھے، بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے دوران باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
سابق فاسٹ بولر نے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پیر کو چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی تھی۔
وہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے سلیکٹرز اور ہیڈ کوچ سے مشاورت کریں گے۔ اس کے بعد حتمی اسکواڈ کی منظوری کیلئے فہرست چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جائے گی۔
وقار یونس اس سے قبل دو بار قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور ایک بار ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ تاہم یہ پہلا موقع ہوگا جب انہوں مشیر کا کردار ادا کریں گے۔