وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے اندازوں کے مطابق یکم اگست 2024 سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 6 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ایندھن کی قیمتوں میں متوقع کمی عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سےہونے کا امکان ہے ۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 87.50 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جبکہ ایچ ایس ڈی 96.93 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ پٹرول اور ڈیزل دونوں پر درآمدی پریمیم میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عوامل کے اس امتزاج نے حکومت کو ایندھن کی کم قیمتوں کے ذریعے صارفین کو فائدہ پہنچانے کے قابل بنایا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 275.60 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 269.60 روپے فی لیٹرہونے کی توقع ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 283.63 روپے سے کم ہوکر 272.13 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 183.71 روپے کے بجائے 177.61 روپے اور ایل ڈی او 160.75 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جو موجودہ 166.25 روپے سے کم ہے۔
یہ متوقع قیمتیں ہیں اور حتمی اعلان حکومت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر کرے گی۔
ایندھن کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے ایک اہم ریلیف کے طور پر سامنے آئی ہے ۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024