سپریم کورٹ کے دو ایڈہاک ججوں نے حلف اٹھا لیا

30 جولائ 2024

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سے سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے عہدوں کا حلف لے لیا۔

اس سلسلے میں پیر کو سپریم کورٹ کی عمارت میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز، اٹارنی جنرل فار پاکستان، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلا، لا افسران اور لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔

تقریب حلف برداری کی نظامت رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے کی۔

اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) نے جسٹس سردار طارق مسعود کے نام کی 8-1 کی اکثریت سے منظوری دی جب کہ جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کا نام 6-3 کی اکثریت سے تجویز کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے ارکان جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان کے نام کی مخالفت کی تھی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments