پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی، پرائیویٹائزیشن کمیشن

  • وزیر نجکاری عبدالعیم خان کی زیر صدارت اجلاس، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری سے متعلق امور زیر بحث آئے
28 جولائ 2024

وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں ڈسکوز اور پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

نجکاری کمیشن بورڈ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پہلے مرحلے میں بجلی پیدا کرنے والی تین کمپنیوں یعنی ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی جس کے لئے عملی سطح پرکام پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے اور تمام قانونی معاملات جنوری 2025 تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

مزید یہ کہ نجکاری کمیشن نے ان ڈسکوز کے لیے مالیاتی مشیروں کی خدمات حاصل کرنے اور اس کے مطابق آگے بڑھنے کی بھی منظوری دی۔ علیم خان نے پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کو ہدایت کی کہ نجکاری کے لیے ان کے سپرد کیے گئے اداروں کئ نجکاری کے عمل کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور مضبوطی کا انحصار ان اداروں کی نجکاری پر ہے جو خسارے میں چل رہے ہیں۔

علیم خان نےکہا کہ نجکاری کے عمل سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ کو عملی طور پر کم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری نے کہا کہ نجی شعبے کو منتقل ہونے والے اداروں کو منافع بخش بنانے کے قوی امکانات ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ پی آئی اے کی نجکاری بہت اہم ہے کیونکہ اس سے نجکاری کے حوالے سے نجی شعبے کی سنجیدگی کا اظہار ہوگا اور اس سے دیگر اداروں کی نجکاری میں آسانی ہوگی۔

نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے نجکاری،بورڈ کے اراکین اور سینئر افسران نے شرکت کی جہاں انہوں نے نجکاری سے متعلق اہم فیصلوں کی متفقہ طور پر منظوری دی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہداف بروقت حاصل کیے جائیں جب کہ حتمی سفارشات حتمی منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی (سی سی او پی) کو بھیجی جائیں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments