پاکستان اور سعودیہ کا دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

27 جولائ 2024

سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے ہفتے کے روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مفید تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مثبت سمت پر تبادلہ خیال کیا۔

تبادلہ خیال کے اہم موضوعات میں تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا شامل تھا۔

اجلاس میں شریک سیکرٹری تعلیم نے اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے مسلم ممالک کی آئندہ کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی۔

ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔

اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ چین اور سعودی عرب کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 میں پاکستان کیلئے 9 ارب ڈالر سے زائد کا قرض رول اوور کرنے کا امکان ہے

ای اے ڈی کو توقع ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک سے تیل اور اجناس کے قرضوں کے لئے 500 ملین ڈالر ملیں گے۔ تاہم سعودی عرب فی الحال پاکستان کو ایک اور قرض تیل کی سہولت دینے کے حق میں نہیں ہے۔

Read Comments