مالی سال 23: ایس این جی پی ایل کو 106 ارب روپے کا منافع حاصل

26 جولائ 2024

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 30 جون 2023کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 10.56 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 10.37 ارب روپے کے مقابلے میں تقریبا 2 فیصد زیادہ ہے۔

جمعے کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ لسٹڈ کمپنی کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق ایس این جی پی ایل نے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 16.34 روپے کے مقابلے میں 16.66 روپے فی حصص آمدنی ظاہر کی ہے۔

کمپنی نے مالی سال 23 میں 4.5 روپے یا 45 فیصد کے حتمی نقد منافع کی بھی تجویز کیا۔

مالی سال 23 کے دوران کمپنی نے صارفین کے ساتھ معاہدوں سے 1.081 ٹریلین روپے کی آمدنی حاصل کی جو سالانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد اضافہ ہے۔

ایس این جی پی نے مالی سال 22 میں رجسٹرڈ 85.52 ارب روپے کے مقابلے میں 49 فیصد کا نمایاں اضافہ کرتے ہوئے 127.46 ارب روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا۔

اس عرصے کے دوران ایس این جی پی ایل کی دیگر آپریٹنگ آمدنی 36.29 ارب روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہے۔

دوسری جانب ایس این جی پی ایل کی آپریٹنگ آمدنی مالی سال 23 میں کم ہو کر 27.45 ارب روپے رہ گئی جو مالی سال 22 میں 34.17 ارب روپے تھی۔

اس کے نتیجے میں ایس این جی پی ایل کا آپریٹنگ منافع مالی سال 23 میں 136.29 ارب روپے رہا جو مالی سال 22 کے 72.8 ارب روپے کے مقابلے میں 87 فیصد زیادہ ہے۔

تاہم مالی سال 23 میں کمپنی کی مالی لاگت 120.52 ارب روپے تک پہنچ گئی جو سالانہ بنیاد پر 110 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ مالیاتی لاگت میں اضافے کی وجہ اس مدت کے دوران بلند شرح سود ہے۔سہ ماہی نتائج

30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کے مطابق ایس این جی پی ایل نے 3.7 ارب روپے کا منافع بعد از ٹیکس حاصل کیا جو کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 2.58 ارب روپے تھا جو تقریبا 44 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اس عرصے کے دوران کمپنی نے 5.84 روپے فی حصص کی آمدن ریکارڈ کی۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو کمپنیز ایکٹ 1913 (اب کمپنیز ایکٹ 2017) کے تحت پاکستان میں قائم کی گئی ہے۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی قدرتی گیس کی خریداری ، ترسیل ، تقسیم اور فراہمی ہے۔

Read Comments