محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 14 اگست 2024 تک توسیع کردی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ہیٹ ویو اور مون سون کی ممکنہ بارشوں کی وجہ سے کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی یعنی 14 اگست 2024 کے منانے کیلئے ہونے والی تقریبات سے متعلق ہم نصابی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جو یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
پنجاب یا دیگر صوبوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔