سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافہ

22 جولائ 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں پیر کو سونے کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2402 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1000 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 15ہزار 192 روپے پر جاپہنچا۔

واضح رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2920 روپے پر مستحکم رہی ۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی ۔

Read Comments