کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو کہی ہلکی اور کہی تیز بارش ہوئی جس سے کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں ڈیفنس، کلفٹن، گلشن حدید، لانڈھی، کورنگی، قائد آباد اور دیگر شامل ہیں۔
کراچی گزشتہ چند ہفتوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور شہر میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آج نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔