سونا 1 ہزار روپے سستا، فی تولہ 2 لاکھ 50 ہزار کا ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی...
20 جولائ 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 2400 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1 ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 355 روپے کا ہوگیا ۔

جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی تھی ۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پرجا پہنچی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی 2ہزار 850 روپے ہوگئی ۔

Read Comments