گردشی قرضوں میں اضافے کو روکنے کے لیے 406 ارب مختص

20 جولائ 2024

حکومت نے ٹیرف میں اضافے کے باوجود گردشی قرضوں میں اضافے کو روکنے کے لیے بجلی کے بلوں (ٹی ڈی ایس) پر باقاعدہ سبسڈی (ٹی ڈی ایس) کے علاوہ 406 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے 2011 سے 2024 تک گردشی قرضوں میں اضافے کو روکنے کے لئے 2,707 ارب روپے خرچ کیے ہیں جبکہ رواں مالی سال اس مقصد کے لئے 460 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ یہ رقم بجلی کے بلوں (ٹی ڈی ایس) پر فراہم کی جانے والی باقاعدہ سبسڈی کے علاوہ ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گردشی قرضوں کی اسٹاک کلیئرنس کے حوالے سے سالانہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے مالی سال 2011-12ء میں گردشی قرضوں میں اضافے کو روکنے کے لیے 312 ارب روپے استعمال کیے۔

مالی سال 2012-13 میں حکومت نے گردشی قرضوں میں اضافے کو روکنے کے لئے 342 ارب روپےخرچ کیے تھے جبکہ مالی سال 2013-14 میں 138 ارب روپے استعمال کیے گئے تھے۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2014-15 سے 2019-20 تک اس مقصد کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی تھی تاہم مالی سال 2020-21 میں حکومت نے گردشی قرضوں میں اضافے کو روکنے کے لئے 167 ارب روپے استعمال کیے جب کہ مالی سال 2021-22 میں اس مقصد کے لئے 516 ارب روپے کی رقم خرچ کی گئی۔

مالی سال 2022-23 میں حکومت نے گردشی قرضوں میں اضافے کو روکنے کے لئے 215 ارب جبکہ مالی سال 2023-24 میں 556 ارب روپے خرچ کئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے گردشی قرضوں میں اضافے کو روکنے کیلئے رواں مالی سال کیلئے 461 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ گردشی قرضوں میں اضافے کو روکنے کے لیے 2011 سے 2024 کے دوران 2 ہزار 707 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ رقم بجلی کے بلوں (ٹی ڈی ایس) پر دی جانے والی باقاعدہ سبسڈی کے علاوہ ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments