مالی سال 2012 کے بعد سے بجلی کے شعبے کو 4.975 ٹریلین روپے کی سبسڈی دی گئی، وزارت خزانہ

17 جولائ 2024

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مالی سال 12-2011 کے بعد سے بجلی کے شعبے کو 4.975 ٹریلین روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے۔

سرکاری تفصیلات کے مطابق مالی سال 12-2011 کے بعد سے بجلی کے شعبے کو سالانہ سبسڈی دی جارہی ہے، مالی سال 12-2011 میں بجلی کے شعبے کو 406 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، اس کے بعد 13-2012 میں 344 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 14-2013 میں بجلی کے شعبے کو 292 ارب روپے اور 15-2014 میں 221 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

حکومت نے مالی سال 16-2015 میں پاور سیکٹر کو 171 ارب روپے اور مالی سال 17-2016 میں 118 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے، وزارت خزانہ نے کہا کہ مالی سال 18-2017 میں پاور سیکٹر کو 84 ارب روپے اور مالی سال 19-2018 میں 181 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

حکومت نے مالی سال 20-2019 میں پاور سیکٹر کو 270 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جس کے بعد 21-2020 میں 366 ارب روپے اور بقیہ مالی سال میں سبسڈی کی رقم میں اضافہ ہوا، 22-2021 میں 726 ارب روپے، 23-2022 میں 724 ارب روپے اور مالی سال 24-2023 میں 419 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے توانائی کے شعبے کے لیے 653 ارب روپے کی سبسڈی کا بجٹ مختص کیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments