مخصوص نشستوں پر عدالتی حکم چیلنج کرنے نہ کرنےکا فیصلہ پیر کو کریں گے، خواجہ آصف

13 جولائ 2024

آج نیوز کی خبر کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہفتے کے روز کہا کہ حکومت پیر کو فیصلہ کرے گی کہ آیا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ فیصلہ پارلیمنٹ میں کیا جائے گا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا جائے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر اپنے اتحادیوں سے مشاورت کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کو دوبارہ لکھنا مقننہ کا استحقاق ہے، عدلیہ کا نہیں۔

اسلام آباد کی ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ہفتے کے روز سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدت کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلیں منظور کر لیں۔

اسلام آباد کی ایک عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو اس کیس میں سات سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے آج محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

جج نے کہا کہ اگر عمران کان اور بشریٰ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو دونوں کو فوراً رہا کیا جائے۔

آج کی پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ عدت کیس میں خامی ہے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ کیس میں بری ہونے کے بعد بھی عمران خان کے جیل سے باہر آنے کا امکان نہیں ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ آزاد شہری بننے سے پہلے انہیں مزید قانونی رکاوٹوں سے گزرنا پڑے گا۔

Read Comments