عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی طلب میں اضافہ اس سال اور اگلے سال دس لاکھ بیرل یومیہ (بی پی ڈی) سے کم ہوجائے گا، کیونکہ معاشی بحران کے درمیان دوسری سہ ماہی میں چین کی کھپت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
آئی ای اے نے اپنی ماہانہ تیل رپورٹ میں لکھا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں عالمی طلب میں سالانہ 710،000 بی پی ڈی کا اضافہ ہوا جو ایک سال میں سب سے کم سہ ماہی اضافہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی بالادستی ختم ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال عالمی طلب میں ملک کا حصہ 70 فیصد تھا اور 2024 اور 2025 میں یہ گھٹ کر 40 فیصد رہ جائے گا۔
آئی ای اے کی جانب سے رواں سال تیل کی طلب میں 970,000 بیرل یومیہ اضافے کی پیش گوئی گزشتہ ماہ کے نقطہ نظر سے بڑی حد تک تبدیل نہیں ہوئی۔ اگلے سال اس میں 980,000 کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آئی ای اے کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بعد دنیا بھر میں معاشی بحالی، توانائی کی کارکردگی میں اضافہ اور برقی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ رواں سال اور اگلے سال ترقی کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا۔