مالی سال میں بورڈ اجلاس: سرکاری افسران کیلئے صرف 10 لاکھ روپے معاوضہ مقرر

11 جولائ 2024

حکومت نے بورڈ اجلاسوں سے سرکاری افسران کو ملنے والے معاوضے پر سالانہ 10 لاکھ روپے تک کی حد مقرر کردی ہے۔

ایف ڈی ریگولیشن ونگ نے کابینہ کے 12جون 24 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف کمپنیز / باڈیز میں مقرر کردہ اور فیس کے حقدار سرکاری ملازمین کو صرف مالی سال میں زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے تک معاوضہ برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔

اس طرح حاصل ہونے والی 10 لاکھ روپے کے علاوہ کوئی بھی رقم افسر کی جانب سے سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی اور اس کا ریکارڈ متعلقہ وزارت/ ڈویژن کے ایڈمنسٹریشن ونگ کو فراہم کیا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments