جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

11 جولائ 2024

جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس میں نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اس سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) نے متفقہ طور پر اس عہدے کے لیے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی سفارش کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی سپریم کورٹ میں ترقی کے بعد جسٹس نیلم لاہور ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہ 12 نومبر 1966 کو پیدا ہوئیں۔

انہوں نے یکم فروری 1996 کو وکیل کے طور پر اندراج کرایا تھا۔ جسٹس نیلم 11 نومبر 2028 تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ جے سی پی نے متفقہ طور پر جسٹس شفیع محمد صدیقی کا نام سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کے لیے تجویز کیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔

Read Comments