گندم برآمد کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا، وزیر اعظم

10 جولائ 2024

ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت نے اب تک گندم درآمد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بدھ کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپوزیشن بینچز کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی۔

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ یہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے دور میں چینی اور گندم پہلے برآمد کی گئی اور پھر درآمد کی گئی۔

دریں اثناء توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں نرسنگ اسٹاف کی شدید کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مختلف نرسنگ اسکولز میں شام کی کلاسیز شروع کی گئی ہیں۔

ایوان نے بدھ کو “ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں (گورننس اور آپریشنز) بل 2024 بھی منظور کیا۔

اعتراضات اور وجوہات کے بیان کے مطابق بل کا مقصد ریاستی ملکیتی اداروں کے بورڈز کی تشکیل نو کرنا ہے تاکہ انہیں تنظیم نو اور تبدیلی کے ساتھ ساتھ بعض اداروں کی نجکاری کے لیے اصلاحاتی اقدامات سے بہتر طور پر ہم آہنگ کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ “پاکستان سٹیزن شپ (ترمیمی) بل 2024 بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔

قبل ازیں ایوان نے جنوبی وزیرستان میں جام شہادت پینے والے کیپٹن اسامہ بن ارشد و دیگر اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

ایوان نے وادی نیلم کے متاثرین کے لیے دعا بھی کی۔

Read Comments