ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرمیں اضافہ

اپ ڈیٹ 09 جولائ 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالرکے مقابلے میں قدر 10 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔

پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 278.50 روپے پر بند ہوئی تھی۔

حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے ملکی کرنسی بڑی حد تک 277 سے 279 کے قریب رہی ہے کیونکہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے طویل اور بڑے بیل آؤٹ پروگرام کے حصول کے اپنے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر منگل کو امریکی ڈالر کئی ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا جو جمعہ کو غیر متوقع طور پر ملازمتوں کی کم اعداد و شمار کی رپورٹ سے ہٹ کر ہے کیونکہ تاجروں کو شرح سود کے بارے میں فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے بیان کا انتظار ہے۔

پیر کو فرانس میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مخلوط پارلیمان کے قیام کے بعد یورو کی قدر میں تیزی دیکھی گئی جس سے ممکنہ سیاسی بحران کی نشاندہی تو ہوتی ہے لیکن انتہائی دائیں بازو یا بائیں بازو کی کامیابیوں سے پیدا ہونے والے بہت سے مالی خدشات دور ہو جاتے ہیں۔

یورو، پاؤنڈ، ین اور تین دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں کرنسی کی پیمائش کرنے والا امریکی ڈالر انڈیکس ابتدائی ایشیائی سیشن میں 104.99 پر مستحکم رہا جو رات کی کم ترین سطح 104.80 کے قریب رہا۔

گزشتہ ہفتے انڈیکس میں 0.9 فیصد کی گراوٹ آئی تھی جو جمعہکو ماہانہ پے رول رپورٹ کی وجہ سے مزید بڑھ گئی تھی، جس نے فیڈرل ریزرو کے لیے جلد ہی شرح سود میں کٹوتی شروع کرنے کے اندازوں کو بڑھا دیا تھا۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق، ٹریڈرز نے فی الحال ستمبر کے اجلاس میں شرح سود میں کٹوتی کے لئے تقریبا 76 فیصد امکانات ظاہر کیے ہیں، جو ایک ہفتہ پہلے 66 فیصد تھے، ایک اور کٹوتی دسمبر تک متوقع ہے۔

Read Comments