سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ریکارڈ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کے نرخ گرگئے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی...
08 جولائ 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کے نرخ گرگئے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2376 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1113 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے مستحکم رہی ۔

اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Read Comments