اسلام آباد میں عمر ایوب کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

07 جولائ 2024

میانوالی اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ ٹیم نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں انسداد دہشت گردی کیس میں گرفتار کرلیا۔

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

ایوب نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا اے ٹی سی نے ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے چھاپہ مارا تھا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید الزام عائد کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر انہیں ”فارم 47“ مہم میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اقتدار میں لانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Read Comments