پاکستان کی سوشل ای کامرس اسٹارٹ اپ ڈیل کارٹ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے سیڈ فنڈنگ میں کامیابی کے ساتھ 3 ملین ڈالر حاصل کرلیے ہیں۔ اس راؤنڈ کی قیادت شوروک پارٹنرز نے کی جو مینا ریجن اور برطانوی بیسڈ سٹرجن کیپیٹل میں موجود ہیں۔
بیان کے مطابق فنڈنگ راؤنڈ میں 500 گلوبل، ایوولوشن وی سی، رین کیپیٹل اور خیبر وینچر پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔
اسٹارٹ اپ نے کہا کہ اس سرمایے کی شمولیت کاری ڈیل کارٹ کے اس مشن کی حمایت کرے گی جس کا مقصد پاکستان بھر میں کم اور درمیانی آمدنی والے صارفین کو سستی ضروری اشیاء فراہم کرنا ہے جو براہ راست مینوفیکچررز سے مصنوعات حاصل کرکے اور مقامی طور پر تیار کردہ برانڈز کے ساتھ تعاون کرکے کم قیمت اشیاء پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کریم کے سابق ایگزیکٹوز عمار نوید اور حیدر رضا کی جانب سے قائم کردہ ڈیل کارٹ کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ قدر حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے کمیونٹیز کو ”مل کر خریدنے اور ایک ساتھ بچت کرنے“ ، مینوفیکچررز سے براہ راست مصنوعات خریدنے اور مقامی طور پر تیار کردہ برانڈز کے ساتھ تعاون کرنے میں مدد ملتی ہے۔
ڈیل کارٹ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ڈیجیٹل طور پر جدید ترین صارفین کو ہدف رکھنا ہے جو اپنی آمدنی کا تقریباً 50-60 فیصد گروسری اور ضروری اشیاء پر خرچ کرتے ہیں۔
ڈیل کارٹ کے بانی حیدر رضا اور عمار نے کہا کہ شوروک پارٹنرز کی جانب سے یہ سرمایہ کاری پاکستانی صارفین کے ضروری اشیاء کی خریداری کے طریقے میں انقلاب لانے کی ڈیل کارٹ کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔
ڈیل کارٹ کا ماننا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے راست سسٹم ، جو ایک آن لائن فوری ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے، مارکیٹ کے خلا کو دور کرنے اور ای کامرس کے شعبے کو شروع کرنے کے لئے اسٹارٹ اپ کو جگہ دیتا ہے۔
شوروک پارٹنرز کے پرنسپل عمر زابط نے کہا کہ ڈیل کارٹ نے مارکیٹ کے خلا کی نشاندہی کی ہے اور سوشل کامرس کے لئے ایک منفرد نقطہ نظر تیار کر رہا ہے اور بیشتر صارفین کو سستی ضروری اشیاء فراہم کر رہا ہے، ایک ایسا نقطہ نظر جو مارکیٹ میں نمایاں تبدیلی لانے والوں کی حمایت کرنے کے ہمارے مشن سے مطابقت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ سرمایہ کاری ڈیل کارٹ کو تیزی سے پھیلنے اور پاکستان میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو نمایاں طور پر متاثر کرنے کے قابل بنائے گی۔
جولائی 2022 میں ڈیل کارٹ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے پری سیڈ فنڈنگ راؤنڈ میں 4.5 ملین ڈالر جمع کیے تھے ، یہ پیش رفت کمپنی کے قیام کے صرف چار ماہ بعد ہوئی تھی۔
اس دور کی قیادت شوروک پارٹنرز نے کی جس میں فاطمہ گوبی وینچرز، وائب کیپٹل، 500 گلوبل، آئی ٹو آئی وینچرز، جولین شپیرو، ریلی کیپ وینچرز، الیکس لازارو اور متعدد اسٹریٹجک اینجل سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔