صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں جمعہ کو ایک دھماکے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک پل پر نصب کیا گیا تھا جو اس وقت پھٹا جب پولیس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
فروری میں خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس کی گاڑی پر دھماکے میں کم از کم 4 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔