پاکستان میں فی تولہ سونا مزید 1 ہزار روپے مہنگا

04 جولائ 2024

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر جمعرات کو پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے ہوگئی۔

بدھ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اے پی جی جے ایس اے کے مطابق جمعرات کو سونے کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور دن کے دوران 10 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2355 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔

اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Read Comments