ترمیم شدہ فنانس بل 2024 میں سابقہ قبائلی علاقوں میں تنصیب کے لئے پلانٹ، مشینری، آلات اور ان ضم شدہ اضلاع میں واقع صنعتوں کی جانب سے صنعتی انپٹس کی فراہمی اور درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ میں 30 جون 2025 تک توسیع کردی گئی ہے۔
فنانس بل 2024 میں ترامیم کے ذریعے حکومت نے قبائلی علاقوں میں تنصیب کے لیے پلانٹ، مشینری، آلات اور سابقہ قبائلی علاقوں میں واقع صنعتوں کی جانب سے صنعتی انپٹس کی فراہمی اور درآمد ات پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ بحال کردیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024